• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 23rd, 24

شِنہوا پاکستان سروس

چین کا جنوبی سوڈان کے خلاف عائد پابندیاں ہٹانےکا مطالبہتازترین

September 18, 2022

اقوام متحدہ(شِنہوا) چین نے  جنوبی سوڈان کے خلاف عائد پابندیاں ہٹانے اور اسے مزید بین الاقوامی امداد  فراہم کرنے کا مطالبہ کیاہے۔اقوام متحدہ میں چین کے نائب مستقل مندوب دائی بنگ نے کہا کہ جنوبی سوڈان میں سیاسی منتقلی ایک نئے اور اہم دور میں داخل ہو گئی ہے کیونکہ بحال شدہ معاہدے پر دستخط کرنے والوں نے عبوری مدت میں توسیع کے لیے ایک روڈ میپ پر اتفاق کیا ہے۔ یہ جنوبی سوڈان کی جماعتوں کی طرف سے آزادانہ طور پر کیا جانے والا سیاسی فیصلہ ہے۔  یہ موجودہ صورتحال کی روشنی میں ایک درست انتخاب اور امن عمل کے لیے سازگار ہے۔

سفیر نے سلامتی کونسل میں کہا کہ چین اس کا خیرمقدم کرتا ہے اور امید کرتا ہے کہ تمام متعلقہ فریق روڈ میپ کے مطابق عبوری دور کے بقیہ اہداف کو بتدریج حاصل کرنے کے لیے تعاون اور مل کر کام کرتے رہیں گے تاکہ انتخابات کی مضبوط بنیاد رکھی جا سکے۔

انھوں نے کہا کہ کچھ ممالک کو جنوبی سوڈان کو درپیش عملی مشکلات کو سمجھنا چاہیے، عبوری مدت میں توسیع کے حوالے سے فیصلے معروضی  طور پر سمجھتے ہوئے انتخابات کو تمام مسائل کا حل تصور نہیں کرنا چاہئے اور جنوبی سوڈان میں فریقین کے درمیان بات چیت اور مفاہمت کے لیے کی گئی سیاسی کوششوں کو نظر انداز نہیں کرنا چاہیے۔