• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 22nd, 24

شِنہوا پاکستان سروس

چین کا جیانگ سو بیلٹ اینڈ روڈ کی تعمیر میں اپنے مقام اور وسائل سے بھرپور فائدے اٹھا رہا ہے، عہدیدارتازترین

October 06, 2023

نان جنگ (شِنہوا) چین کے مشرقی ساحل پر واقع جیانگسو صوبے کے ایک سینئر عہدیدار نے کہا ہے کہ وہ بیلٹ اینڈ روڈ کی تعمیر میں محل وقوع اور وسائل میں اپنے فوائد کو پورا کر رہا ہے۔

جیانگسو کے ایگزیکٹیو  نائب گورنر ما شین نے ایک حالیہ انٹرویو میں شِنہوا کو بتایا کہ سلک روڈ اکنامک بیلٹ اور اکیسویں صدی کے میری ٹائم سلک روڈ کے ملاپ والے علاقے میں واقع اس صوبے کے بامعنی نتائج سامنے آئے ہیں اور وہ بیلٹ اینڈ روڈ اینی شیٹو (بی آر آئی) کے مشترکہ نفاذ میں اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔

عہدیدار نے کہا کہ بیلٹ اینڈ روڈ کی تعمیر کو مجموعی منصوبے کے طور پر "کنورژنگ پوائنٹ" کے طور پر لیتے ہوئے جیانگسو نے  نقل و حمل کے نظام کو بہتر بنانا ، بین الاقوامی پیداواری صلاحیت میں تعاون کو گہرا کرنا، شاہراہ ریشم کی تجارت کو فروغ دینا ، بڑے بین الاقوامی تعاون پارکس کو اپ گریڈ کرنا  اور اعلیٰ سطح کے کھلے پن کو مزید فروغ دینے کے لئے ثقافتی اور عوامی تبادلوں کو بڑھانے سمیت متعدد مہمات چلائی ہیں  ۔

جنوری سے ستمبر تک جیانگسو میں مجموعی طور پر 1,667 چین-یورپ اور چین-ایشیا مال بردار ٹرینز چلائی گئیں جو گزشتہ سال کی نسبت 13.4 فیصد زیادہ ہیں اور صوبے نے 24 چین-یورپ اور چین-ایشیا ریلوے روٹس کھولے ہیں جو یورپ اور ایشیا کے 20 سے زیادہ ممالک کا احاطہ کرتے ہیں۔