• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 22nd, 24

شِنہوا پاکستان سروس

چین کا جی سی آئی اقدام ثقافتوں کوجوڑ کر ہم آہنگ دنیا کی تشکیل کرے گا:سید جمال شاہتازترین

March 16, 2024

اسلام آباد (شِنہوا)قومی ورثہ اور ثقافت کے سابق نگران وزیر،معروف اداکار اور فنکار سید جمال شاہ نے کہا ہے کہ چین کامجوزہ عالمی تہذیبی اقدام (جی سی آئی) ثقافتی رابطوں، وسیع تعاون اور اقوام کے درمیان باہمی احترام کے ذریعے ایک ہم آہنگ دنیا کی تشکیل کے لیے بے پناہ صلاحیت کا حامل ہے۔

شِنہوا کو دیے گئے ایک انٹرویو میں جمال شاہ نے کہا کہ ثقافتی روابط  بقائے باہمی کی حوصلہ افزائی اور باہمی احترام اور افہام و تفہیم کو فروغ دے کر جارحیت کو روکتے ہیں۔ان اقدار کی وکالت کرتے ہوئے جی سی آئی نے عالمی سطح پر اتحاد، افہام و تفہیم اور پرامن بقائے باہمی کے ایک نئے دور کو تحریک دی ہے۔

انہوں نے کہا کہ چینی ثقافت بذات خود بہت متنوع ہے، اس لیے جی سی آئی  بہت ہی بجا طور پر ہم آہنگی  کو فروغ دینے والا خیال ہے کیونکہ اپنے ملک کے وسیع ثقافتی منظرنامے کے تجربے کے ذریعےاسے معلوم ہے کہ تنوع میں اتحاد سب سے خوبصورت چیز ہے جو دوسرے لوگوں کی ثقافت کا احترام کرنے کا جذبہ پیدا کر سکتا ہے اور یہی عالمی امن کے لیے آگے بڑھنے کا واحد راستہ ہے۔

اسلام آباد میں نئے چینی سال کے موقع پر ایک ریستوران کے باہر  سجاوٹ کی گئی ہے۔(شِنہوا)

پاکستان اور چین کے درمیان ثقافتی رابطوں کے حوالے سے سابق وزیر نے کہا کہ پاکستان بھرپور ثقافتی ورثہ کا حامل ملک ہے اور اسے گندھارا اور بدھ مت دور کے نمونوں کے تحفظ کے لیے چین کی مدد کی ضرورت ہے۔