• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 23rd, 24

شِنہوا پاکستان سروس

چین کا جہاز سازی کا شعبہ عالمی مارکیٹ میں مسلسل سرفہرستتازترین

September 18, 2022

بیجنگ (شِنہوا) چین بدستور رواں سال کے پہلے آٹھ ماہ  کے دوران جہاز بنانے والا دنیا کا سب سے بڑا ملک رہا ہے۔

چین کی ایسوسی ایشن برائے قومی جہاز سازی صنعت کے اعداد و شمارکے مطابق ملک کی جہاز سازی کی پیداوار اس عرصہ کے دوران2 کروڑ 39 لاکھ 40 ہزارڈیڈ ویٹ ٹن (ڈی ڈبلیوٹی ) تک پہنچ گئی جو کہ دنیا کی مجموعی پیداوار کا 45.4 فیصد ہے۔

جہاز سازی کی صنعت کا ایک اور اہم اشار یہ یعنی نئے آرڈرز 2 کروڑ 80 لاکھ 50 ہزار ڈیڈ ویٹ ٹن رہے جو کہ عالمی مارکیٹ شیئر کا 50.6 فیصد ہے ۔

ان نئے آرڈرز میں سے چین کے اعلیٰ قسم کے جہازوں کی مارکیٹ شیئر میں مزید اضافہ ہوا جس میں مائع قدرتی گیس کے جہازوں کے عالمی مارکیٹ میں چین کاحصہ تقریباً 30 فیصد ہے۔

اس عرصہ کے دوران چین کے جہاز سازی کے موجودہ آرڈرز مجموعی طور پر 10کروڑ 20 لاکھ 30 ہزار ڈیڈ ویٹ ٹن تھے، جو کہ گزشتہ سال کے مقابلے میں11.5 فیصد زیادہ ہیں۔ یہ حجم عالمی سطح پر اس مارکیٹ کے 47.7 فیصد حصہ پر مشتمل ہے ۔