• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 12th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین کا جاپان کے ساتھ امن ودوستی معاہدے کی روح پر نظرثانی کا مطالبہتازترین

August 12, 2023

بیجنگ(شِنہوا)چین نے امید ظاہر کی ہے کہ اس کے اور جاپان کے درمیان امن اور دوستی کے معاہدے کی 45 ویں سالگرہ کے موقع پر جاپان چین کے ساتھ مل کر اس معاہدے کی روح پر نظر ثانی سمیت معاہدے میں طے شدہ اتفاق رائے کے لیے عزم کا اعادہ کرے گا اور نئے دور کے تقاضوں کو پورا کرنے کے لیے مشترکہ طور پر چین-جاپان تعلقات کی تعمیر میں تعاون کرے گا ۔

ہفتہ کو چین اور جاپان کے درمیان امن اور دوستی کے معاہدے کی 45ویں سالگرہ منائی جا رہی ہے۔

چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے ہفتے کے روزایک متعلقہ سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ 45 سال قبل چین اور جاپان نے امن اور دوستی کا دوطرفہ معاہدہ کیا تھا جو چین اور جاپان کے امن، دوستی اور تعاون کے عزم کو ظاہر کرتا ہے اوردوطرفہ تعلقات کے لیے پائیدار اصولوں اور سمت کا تعین کرتا ہے۔

 ترجمان نے مزید کہا کہ گزشتہ 45 سالوں میں چین اور جاپان کے تعلقات نے ایک طویل سفر طے کیا ہے جس سے دونوں ممالک کے عوام کو ٹھوس فوائد حاصل ہوئے ہیں اور خطے اور اس سے باہر کی خوشحالی اور استحکام میں کردار ادا کیا ہے۔

 ترجمان نے کہا کہ دونوں ممالک کے تعلقات بہتری اور ترقی کے اہم مرحلے پر ہیں۔