• Dublin, United States
  • |
  • May, 5th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

چین کا یورپی یونین پرغیر ملکی کمپنیوں کے لیے غیر امتیازی ماحول پیدا کرنےپر زورتازترین

April 25, 2024

بیجنگ(شِنہوا)چین کی وزارت تجارت نے یورپی یونین پر زور دیا کہ وہ یورپ میں غیر ملکی کمپنیوں کے لیے کھلا، منصفانہ اور غیر امتیازی ماحول فراہم کرے۔

وزارت تجارت کے ایک عہدیدار نے یورپ سے مطالبہ کیا کہ وہ فوری طور پر اپنے غلط طریقے بند کرے اور اپنا یہ طرز عمل درست کرے جس کے تحت یورپی فریق نے منگل کو یورپ میں ایک چینی کمپنی کے دفاتر پر چھاپہ مارا اور سامان ضبط کیا۔

عہدیدار نے کہا کہ چین نے یورپی یونین کے اس اقدام پر شدید تشویش ظاہر کرتے ہوئے  اس کی سخت مخالفت کی ہے جس سے مقررہ طریقہ کار کی خلاف ورزی  سمیت معمول کی مسابقت میں خلل  پڑا اور یورپ میں کام کرنے والی تمام غیر ملکی کمپنیوں کا اعتماد  بری طرح مجروح ہوا۔

چینی عہدیدار نے زور دے کر کہا کہ چین یورپ کے مستقبل کے اقدامات پر گہری نظر رکھے گا اور چینی فرموں کے جائز حقوق اور مفادات کے مضبوطی سے تحفظ کے لیے تمام ضروری اقدامات کرے گا۔