• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 17th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین کا یورپی یونین کی چینی کمپنیوں پرپابندیوں کے خلاف سخت اظہارمخالفتتازترین

February 26, 2024

بیجنگ(شِنہوا) چین نے یورپی یونین کی جانب سے روس کے خلاف پابندیوں کے 13 ویں دور میں چار چینی کمپنیوں کو پابندیوں کی فہرست میں شامل کرنے کی سخت مخالفت کی ہے۔ وزارت تجارت (ایم او سی) نے پیر کو ایک بیان میں کہا کہ یہ یکطرفہ پابندیاں اور ملکی قوانین کے غیرملکی کپمنیوں پر نفاذ  کی بین الاقوامی قانون میں کوئی بنیاد نہیں ہے اور نہ ہی اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل  کی جانب سے ایسا کوئی مینڈیٹ دیا گیاہے۔ بیان میں کہا گیا کہ یہ ایکٹ چینی اور یورپی یونین کے رہنماؤں کی ملاقاتوں میں طے پانے والے اتفاق رائے کی روح کے خلاف ہے اور اس کا چین یورپی یونین  اقتصادی وتجارتی تعلقات پر منفی اثر پڑے گا۔