• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 23rd, 24

شِنہوا پاکستان سروس

چین کا یوکرین میں انسانی صورتحال کی مزید خرابی سے گریز کرنےپرزورتازترین

September 08, 2022

اقوام متحدہ (شِنہوا) اقوام متحدہ میں چین کے نائب مستقل نمائندےگینگ شوانگ نے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ یوکرین میں انسانی صورت حال کو مزید بگڑنے سے بچانے کے لیے اپنی بھر پور کوششیں کریں۔

یوکرین میں انسانی معاملے پر سلامتی کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے گینگ شوانگ نے کہا کہ یوکرین کے بحران کا حل نہ نکالنے اور بگڑتی ہوئی انسانی صورتحال نے اس ملک کے عام لوگوں کو بہت زیادہ متاثر کیا ہے، انہوں نے دنیا بھر کے ملکوں پر زور دیا ہے کہ وہ انسانی صورتحال کو مزید بگڑنے سے روکنے کے لیے ہر ممکن کوشش کریں۔

گینگ شوانگ نے اس اصول پر زور دیا کہ کسی بھی صورتحال میں شہریوں اور تنازعہ میں بنیادی شہری ڈھانچے کو کبھی بھی نشانہ نہیں بنایا جانا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ شہریوں کا تحفظ اولین ترجیح ہونی چاہیے۔ معاملےکے فریقوں کو بین الاقوامی انسانی قانون کی سختی سے پابندی کرنی چاہیے، پناہ گزینوں اور بے گھر ہونے والے افراد، خاص طور پر خواتین اور بچوں کے جائز حقوق اور مفادات کا تحفظ کرنا چاہیے، بین الاقوامی انسانی ہمدردی کے اداروں کے کام کی حمایت کرنی چاہیے، اہلکاروں کے انخلاء میں سہولت کاری کرنا چاہیے اور امدادی کارروائیوں میں تعاون کرنا چاہیے۔

مندوب نے اس بات پر زور دیا کہ چین لاکھوں پناہ گزینوں کو پناہ دینے، انسانی امداد اور سماجی خدمات فراہم کرنے پر یوکرین کے ہمسایہ ملکوں کو سراہتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عالمی برادری کو یوکرین اور اس کے ہمسایہ ملکوں کی مدد جاری رکھنی چاہیے، امدادی کاموں کی صلاحیت پر دباؤ کو کم کرنا چاہیے، زیادہ سے زیادہ ضرورت مند لوگوں کو امید دلانی چاہیے اور رضاکارانہ واپسی کے لیے ضروری حالات پیدا کرنے چاہیے۔