اقوام متحدہ (شِنہوا) چین نے یوکرین کے بحران میں فریقین سے ہتھیاروں کے پھیلاؤ کو روکنے کا مطالبہ کیا ہے۔
اقوام متحدہ میں چین کے نائب مستقل مندوب گینگ شوانگ نے یوکرین پر سلامتی کونسل کی بریفنگ کے دوران کہا کہ ہم یوکرین بحران کے تمام متعلقہ فریقوں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ ذمہ دارانہ رویہ اپنائیں، اس پر زیادہ توجہ دیں اور ہتھیاروں اور گولہ بارود کے پھیلاؤ کے خطرے کو روکنے کے لیے ہر ممکن کوشش کریں۔
چینی ایلچی نے کہا کہ یوکرین بحران کے طویل ہونے کے ساتھ زمینی صورتحال اب بھی کشیدہ ہے اور اس کے اثرات پھیلتے جارہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ اسلحے اور گولہ بارود کی ایک بڑی تعداد ہتھیاروں کی وسیع اقسام اور دائرہ کار کے ساتھ میدان جنگ میں آرہی ہے اور یہ ہتھیار مزید مہلک بھی ہوتے جا رہے ہیں۔
سفیرنے کہا کہ اس سے زمینی جنگ کے خطرے ،ظلم اور غیر متوقع صورتحال کے خطرات کو بڑھا دیا ہے جس سے جنگ بندی اور جنگ کے خاتمے کی امید مزید کم ہوگئی ہے۔