• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 24th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

چین کا یمن میں موجودہ سیکورٹی صورتحال برقرار رکھنے کا مطالبہتازترین

October 14, 2022

اقوام متحدہ(شِنہوا) چین  نےیمن میں موجودہ نسبتاً مستحکم سیکورٹی صورتحال کو برقرار رکھنے کی کوششوں پر زور دیاہے۔

اقوام متحدہ میں چین کے نائب مستقل مندوب گینگ شوانگ نے کہا کہ چھ ماہ قبل ہونے والے جنگ بندی معاہدے  نے یمن میں امید کی کرن روشن کر دی تھی۔ یمنی عوام اور عالمی برادری کو توقع تھی کہ جنگ بندی میں توسیع کی جائے گی۔ تاہم  افسوس کہ  یہ ہدف حاصل نہیں ہو سکا۔ انہوں نے سلامتی کونسل کو بتایا کہ اب اولین ترجیح کشیدگی کو بڑھنے سے روکنا اور موجودہ نسبتاً مستحکم سیکورٹی صورتحال کو برقرار رکھنا ہے۔ چینی سفیر نے کہا کہ چین یمن تنازعہ کے متعلقہ فریقین سے مطالبہ کرتا ہے کہ وہ یمنی عوام کے مفادات کو اولین ترجیح دیں، تحمل  اور مستعدی سے کام لیں، کسی بھی یکطرفہ اقدامات اور اشتعال انگیز بیانات سے گریز کریں جس سے صورتحال مزید خراب ہو سکتی ہو اور سیاسی عمل کے لیے گنجائش پیدا کی جائے۔انہوں نے کہا کہ اس نازک لمحے میں، یمن کے تمام فریقین کو رابطہ برقرار رکھنا چاہیے اور غلط  اندازے قائم کرنے سے گریز کرنا چاہیے۔