• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 11th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین کا یمن میں جامع جنگ بندی کے لیے کوششوں کا مطالبہتازترین

May 19, 2023

اقوام متحدہ(شِنہوا) چین نے یمن میں سیاسی عمل کے لیے سازگار ماحول پیدا کرنے کے لیے جامع جنگ بندی کے لیے کوششوں پر زور دیا۔ اقوام متحدہ میں چین کے نائب مستقل مندوب گینگ شوانگ نے کہا کہ متعلقہ فریقین نے کچھ عرصے سے یمن کے مسئلے کے سیاسی حل کے حوالے سے قریبی رابطہ برقرار رکھا اور یمنی عوام کے مصائب ختم کرنے کی کوشش کی ہے۔  فریقین کو موجودہ رفتار کو برقراررکھتے ہوئے بات چیت اور مشاورت کو تیز کرنا چاہیے، معقول توقعات کا تعین اور لچک کا مظاہرہ کرنا چاہیے تاکہ جلد از جلد حل طلب مسائل کے باہمی طور پر قابل قبول حل تک پہنچا جاسکے۔ انہوں نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو بتایا کہ  ہم یمن کے تمام فریقوں سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ عوام کے مفادات کو اولین ترجیح دیں، سیاسی حل پر عمل  اور فوجی ذرائع ترک کرتے ہوئے جامع جنگ بندی کے لیے فوری طور پر کوشش کرنے کے لیے اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی کے ساتھ فعال تعاون کریں تاکہ سیاسی عمل کے لیے ایک سازگار ماحول پیدا ہو سکے۔