• Dublin, United States
  • |
  • Apr, 28th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

چین کا غیر ملکی سرمایہ کاری کے لیے اعلیٰ سطح پرکھلے پن کو مزید وسعت دینے کاعزمتازترین

March 26, 2024

بیجنگ(شِنہوا)چینی وزارت تجارت کا کہنا ہے کہ  چین اعلیٰ سطح پرکھلے پن کو مزید وسعت دے گا اورغیر ملکی سرمایہ کاروں کو ملک میں بڑے منصوبوں کے لیےمزید مواقع فراہم کیے جائیں گے۔

چین کے  نائب وزیر تجارت گوؤ ٹنگ ٹنگ نے چائنہ ڈویلپمنٹ فورم 2024کے موقع پرکہاکہ  چونکہ چین مینوفیکچرنگ شعبہ میں مارکیٹ تک رسائی کی پابندیوں کو ہٹا رہا ہےجس سے غیر ملکی سرمایہ کاروں کے لیے تجارت اور سرمایہ کاری کے مزید مواقع پیدا کرنے کے لیے ٹیلی مواصلات اور طبی نگہداشت جیسے شعبوں کو کھولنے کو بھی فروغ دینے میں مدد ملے گی۔

انہوں نے کہا کہ  چین سرمایہ کاری کو فروغ ، خدمات  کی فراہمی کوتسلسل کے ساتھ بہتر بنانے اورغیر ملکی مالی اعانت سے چلنے والے اداروں کے ساتھ قومی سلوک کو مکمل طور پر یقینی بنانے کے لیے ایک مہم بھی شروع کر ےگا۔

چین کے نائب وزیر تجارت نے کہا کہ’’ ہم اختراعی مہم کو مزید فروغ دیں گے اور عالمی صنعتی اور سپلائی چینز میں تعاون میں فعال طور پر حصہ لیں گے۔" انہوں مزید کہا کہ نئی ٹیکنالوجیز، صنعتوں اور کاروباری ماڈلز کی ترقی، سروس ٹریڈ اور ڈیجیٹل تجارت کو بڑھانے اورکاروباری اداروں کی اختراعی ترقی کو فروغ دینے کے لیے تما تر کوششیں بروئے کار لائی جائیں گی۔