• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 23rd, 24

شِنہوا پاکستان سروس

چین کا فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کی جانب سے پاکستان کو گرے لسٹ سے نکالنے کا خیرمقدمتازترین

October 25, 2022

بیجنگ (شِنہوا) چین نے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اےٹی ایف) کی جانب سے پاکستان کو گرے لسٹ سے نکالنے کے فیصلے کا خیرمقدم کیا ہے۔

وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بِن نے  ایک باقاعدہ نیوز بریفنگ میں بتایا کہ چین پاکستان کو اس فیصلے پر مبارکباد دیتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی جانب سے گزشتہ 5 برسوں کے دوران مشکلات کے باوجود اپنے سیاسی عزم پر مضبوطی سے عمل پیرا ہونے اور انسداد منی لانڈرنگ اور انسداد دہشت گردی کی مالی معاونت (اے ایم ایل/سی ایف ٹی ) کے نظام کو مسلسل بہتر بنانے اور اس کوفروغ دینے کی بدولت ایسا ممکن ہوا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ اس سلسلے میں پاکستان کی کوششوں کی بین الاقوامی حمایت اور اس کے اعترا ف کا بھی اظہار ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم امیدرکھتے ہیں کہ پاکستان انسداد دہشت گردی کےحوالے سے بین الاقوامی تعاون کو فروغ دینے اور بین الاقوامی مالیاتی نظام کے تحفظ کے لیے اپنا مثبت کردار ادا کرتا رہے گا۔