• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 27th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

چین کا درآمدات کو فروغ دینے کے لیے مزید 29 نمائشی زون قائم کرنے کااعلانتازترین

November 03, 2022

بیجنگ(شِنہوا) چین درآمدات کو فروغ دینے کے لیے مزید 29 نمائشی زون قائم کرے گا۔

 وزارت تجارت کی ویب سائٹ پرجاری تفصیلات کے مطابق نیشنل ڈویلپمنٹ اینڈ ریفارم کمیشن، وزارت خزانہ اور پیپلز بینک آف چائنہ سمیت  آٹھ اداروں نے بیجنگ، شنشی اور سنکیانگ سمیت  دیگرعلاقوں میں درآمدات کو فروغ دینے کے نمائشی زون قائم کرنے کا فیصلہ کیاہے۔ 2020 میں، چین نے درآمدات کو فروغ دینے کے لیے 10 ایسے نمائشی زون قائم کیے تھےاوراس نے  درآمدات میں اضافے اور اپنے درآمدی ڈھانچے کو بہتربنانے کے لیے،اگلے تین سے پانچ سالوں کے اندرجدید ریگولیٹری نظام، مکمل سروس فنکشنز اور مستحکم تجارتی ماڈلز کے ساتھ مزید درآمدی زونز قائم کرنے کا عزم ظاہرکیا تھا۔