بیجنگ(شِنہوا) چین کا دارالحکومت، بیجنگ 2021 سے نسبتا عمر رسیدہ افراد کا شہر بن گیا ہے۔چائنہ انٹرنیشنل فیئر فار ٹریڈ ان سروسز2022(سی آئی ایف ٹی آئی ایس) کے
دوران عمر رسیدگی سے متعلقہ میونسپل ورکنگ کمیٹی کے دفتر اور بیجنگ ایسوسی ایشن آن ایجنگ کی جانب سے بزرگوں کے لیے سمارٹ ہیلتھ کیئر کے موضوع پر ہونے
والے ایک فورم میں بیجنگ میں عمر رسیدہ افراد کے حوالے سے رپورٹ جاری کی گئی۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ سال کے آخر تک، بیجنگ کی مستقل رہائشی آبادی
میں 60سال یا اس سے زیادہ عمر کے افراد کی تعداد 44لاکھ سے زیادہ تھی جو کل آبادی کا پانچواں حصہ ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 65 یا اس سے زیادہ عمر کے افراد کی تعداد31لاکھ 20ہزار تھی جو کل آبادی کا 14.24 فیصد ہے اور اس عمرکے افراد کی تعداد میں 2020 کے مقابلے میں 2لاکھ 4ہزار کا اضافہ ہوا۔ 2021 م65 سال یا اس سے زیادہ عمر کی آبادی میں اس سے گزشتہ 5 پانچ سال کے مقابلے میں سب
سے زیادہ اضافہ اور سب سے زیادہ شرح نمودیکھی گئی ہے۔