بیجنگ(شِنہوا) چین نے برطانیہ پرزوردیا کہ وہ لندن میں ہانگ کانگ کے اقتصادی وتجارتی دفتراوراس کے اہلکاروں کی حفاظت کو یقینی بنائے کیونکہ گزشتہ ہفتے دفتر کے احاطے میں توڑ پھوڑ کی گئی تھی۔ وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ ننگ نے یہ بیان منگل کوباقاعدہ نیوزبریفنگ میں اس واقعے کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں دیا جس کے دوران دفتر پرسرخ پینٹ کا چھڑکاؤ کیا گیا اور ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے کے نشان کو مسخ کیا گیا۔
ماؤ نے کہا کہ چین اس گھناؤنے فعل کی شدید مذمت اور مطالبہ کرتا ہے کہ برطانیہ اس واقعہ کی مکمل تحقیقات اور قصورواروں کو انصاف کے کٹہرے میں لائے۔