بیجنگ (شِنہوا) چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بن نے کہا ہے کہ چین رواں سال برکس رہنماؤں کے سربراہ اجلاس کی کامیاب میزبانی کے لئے جنوبی افریقہ کی حمایت کرتا ہے۔
وانگ نے یہ بات ایک نیوز بریفنگ کے دوران پوچھے گئے اس سوال کے جواب میں کہی کہ جنوبی افریقہ مبینہ طور پر برکس رہنماؤں کے آئندہ سربراہ اجلاس کا مقام چین یا موزمبیق منتقل کرنے پر غور کر رہا ہے جس سے روسی صدر ولادیمیر پوتن کے بین الاقوامی وارنٹ گرفتاری پر عمل درآمد بارے مسئلے کو حل کیا جا سکے گا۔
وانگ نے کہا آپ جو کہہ رہے ہیں میں اس بارے میں نہیں جانتا۔ ہم نے دیکھا ہے کہ جنوبی افریقہ نے پہلے ہی آئندہ برکس سربراہ اجلاس کے شرکاکو سفارتی مراعات دینے کے لئے ایک نوٹس جاری کیا ہے۔
وانگ نے مزید کہا کہ چین برکس تعاون کی پیشرفت کو بہت اہمیت دیتا ہے اور اس سال کے میزبان ملک جنوبی افریقہ کو کامیاب سربراہ اجلاس کی میزبانی کرنے اور یکجہتی اور تعاون کا مثبت پیغام بھیجنے کی حمایت کرتا ہے۔