گبرون (شِنہوا) چین نے بوٹسوانا کو ذاتی حفاظتی آلات (پی پی ای) اور تولیدی صحت کی مصنوعات عطیہ کی ہیں۔
اقوام متحدہ کے بہبود آبادی فنڈز کے اشتراک سے عطیہ کردہ اس سامان میں مانع حمل ادویات، آئسولیشن گاؤن، معائنہ کے لئے دستانے، سرجیکل دستانے، سرجیکل ماسک، چشمے، فیس شیلڈ اور حفاظتی لباس شامل ہیں۔
بوٹسوانا میں چینی سفیر وانگ شوئے فینگ نے عطیات کی تقریب میں کہا ہے کہ " ہمیں امید ہے کہ یہ مصنوعات طبی کارکنوں کے ساتھ ساتھ نوعمر لڑکیوں اور نوجوان خواتین کی زندگی اور صحت کے تحفظ میں مددگار ثابت ہو ں گی۔
انہوں نے کہا کہ تولیدی صحت کی مصنوعات سے تقریباً 87 ہزار لڑکیاں اور نوجوان خواتین مستفید ہوں گی۔
بوٹسوانا ، گبرون میں چین کے سفیر وانگ شوئے فینگ (درمیان) ذاتی حفاظتی آلات اور تولیدی صحت مصنوعات کا عطیہ حوالے کرنے کی تقریب میں میڈیا سے گفتگو کررہے ہیں۔ (شِنہوا)
وانگ نے کہا کہ یہ عطیہ چینی حکومت کی جانب سے بوٹسوانا حکومت اور یو این ایف پی اے کے ساتھ شراکت داری کے عزم کا اظہار ہے تاکہ سب کے لئے محفوظ اور معیاری طبی خدمات کا تسلسل یقینی بنایا جاسکے ۔
اس کےساتھ ہی ان خواتین اور لڑکیوں کو تولیدی صحت میں مدد دی جاسکے جنہیں اس کی ضرورت ہے۔
چین نے اگست 2021 میں بوٹسوانا حکومت کو اسی طرح کا عطیہ دیا تھا۔