• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 9th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین کا بیرون ملک مواقع تلاش کرنے والی کمپنیوں کے لیے تعاون بڑ ھا نے کا اعلانتازترین

December 29, 2022

بیجنگ (شِنہوا) چین کی تجارتی کونسل نے کہا ہے  کہ انہوں نے  بیرون ملک اقتصادی اور تجارتی نمائشوں کو بحال کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ چینی کاروباری اداروں کو دوسرے ملکوں  میں مواقع تلاش کرنے میں مدد مل سکے۔

چین کی کونسل برائے بین الاقوامی تجارت کے  فروغ نے بیرون ملک 15 اقتصادی اور تجارتی نمائش کے منصوبوں کی منظوری دے دی ہے  جو کہ شیڈول کے مطابق نومبر 2022 سے فروری 2023 کے درمیان جرمنی، امریکہ اور متحدہ عرب امارات سمیت 8 ملکوں میں منعقد ہوں گے  ۔

کونسل کے مطابق ان منصوبوں میں ٹیکسٹائل، آٹو پارٹس مینوفیکچرنگ، کھیل، الیکٹرانکس اورصارفین کی  اشیاء جیسے شعبے شامل ہیں۔

کونسل نے کہا  ہے کہ اب تک ان میں سے 6 منصوبے شروع کیے جا چکے ہیں جن میں حصہ لینے والی کمپنیوں نے مثبت آراء فراہم کی ہیں۔

کونسل نے مزید کہا ہے  کہ وہ ترقی پذیر معیشتوں، ابھرتی ہوئی مارکیٹوں اور تزویراتی طور پر ابھرتی ہوئی صنعتوں کو ترجیح دے گی، جبکہ اگلے سال سے نمائشوں کی میزبانی اور کمپنیوں کو شرکت کرنے کی ترغیب دے گی۔