• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 12th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین کا بین الاقوامی درآمدات نمائش روڈ شو کا ڈبلن میں انعقادتازترین

May 30, 2023

ڈبلن (شِنہوا) آئرلینڈ کی کمپنیز کو چھٹی چائنہ بین الاقوامی درآمدات نمائش (سی آئی آئی ای) میں شرکت کے لئے متوجہ کرنے کی غرض سے ایک روڈ شو کا انعقاد کیا گیا ہے۔

آئرلینڈ کے تقریباً 100 کاروباری نمائندوں نے اس تقریب میں شرکت کی  جس کا اہتمام سی آئی آئی ای بیورو اور آئرلینڈ میں چینی سفارت خانہ نے مشترکہ طور پر کیا تھا۔

چینی سفارت خانہ کے کمرشل قو نصلر وانگ جیاباؤ نے روڈ شو میں کہا کہ سی آئی آئی ای چین کے لیے عالمی سطح پر اپنی وسیع مارکیٹ کا اشتراک کرنے کا ایک اہم پلیٹ فارم ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ چین اب آئرلینڈ کی پانچویں سب سے بڑی برآمدی مارکیٹ ہے اور ایشیا بحرالکاہل کے خطے میں سب سے بڑا تجارتی شراکت دار ہے۔

سی آئی آئی ای بیورو کے ڈپٹی ڈائریکٹر لیو فوشو نے کہا کہ آئرلینڈ کی بہت سی نئی مصنوعات ، ٹیکنالوجیز اور خدمات کا نمائش کے ذریعے چینی مارکیٹ میں کامیابی سے داخلہ ہوا ہے۔

آئرش فوڈ بورڈ کے گلوبل بزنس ڈیویلپمنٹ کے ڈائریکٹر شین ہیمل نے کہا کہ چین، آئرلینڈ کے کھانوں اور مشروبات کے شعبے کے لئے ایک ترجیحی مارکیٹ ہے۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال چین کو آئرلینڈ کے کھانے اور مشروبات کی برآمدات کی مالیت 68 کروڑ یوروز (72 کروڑ 80 لاکھ امریکی ڈالرز) سے زیادہ تھی۔

رواں ماہ کے اوائل میں بیجنگ اور شنگھائی کے دورے کے دوران ہیمل نے کہا تھا کہ یہ بات بالکل واضح ہے کہ پہلے سے کہیں زیادہ مواقع اور مشترکہ ترقی موجود ہے۔

اس تقریب میں آئرلینڈ کی 7 کمپنیز اور تنظیموں بشمول ایکسینچر اور پاورزکورٹ ڈسٹیلری نے سی آئی آئی ای بیورو کے ساتھ تعاون کے معاہدوں پر دستخط کیے۔