• Dublin, United States
  • |
  • May, 18th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

چین کا بی آر آئی مشترکہ مستقبل کے ساتھ معاشرے کی تعمیر میں زبردست حوصلہ افزائی کرتا ہے، کمبو ڈین ماہرتازترین

October 01, 2023

نوم پنہ (شِنہوا)  کمبوڈیا کے ایک ماہر نے کہا ہے کہ دس سال بعد چین کے بیلٹ اینڈ روڈ اینی شیٹو (بی آر آئی) نے انسانیت کے مشترکہ مستقبل کے ساتھ ایک کمیونٹی کی تعمیر کے لیے زبردست حوصلہ افزائی کی ہے جو عالمی و علاقائی ترقی اور استحکام میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔

رائل اکیڈمی آف کمبوڈیا کے تحت تھنک ٹینک انٹرنیشنل ریلیشنز انسٹی ٹیوٹ آف کمبوڈیا کے ڈائریکٹر جنرل کن فی نے کہا کہ گزشتہ 10 سالوں میں بی آر آئی کے ذریعے چین نے کئی خطوں میں بنیادی ڈھانچے کی ترقی اور رابطے کے بڑے منصوبوں کی فعال طور پر حمایت کی ہے جس سے ممالک کو اپنے تجارتی نیٹ ورک کو وسعت دینے اور اقتصادی صلاحیتوں کو بڑھانے کے مواقع فراہم ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بی آر آئی کے بنیادی ڈھانچے کے اہم منصوبوں جیسے کمبوڈیا میں سیہانوک ویل اسپیشل اکنامک زون، لاؤس میں چائنہ-لاؤس ریلوے، انڈونیشیا میں جکارتہ-بنڈونگ ہائی اسپیڈ ریلوے، پاکستان میں چین-پاکستان اقتصادی راہداری، چائنہ۔ یورپ ریلوے ایکسپریس اور نیو انٹرنیشنل لینڈ سی ٹریڈ کوریڈور نے خطوں اور اس سے باہر کی معیشتوں اور تجارت کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

فی نے شِنہوا کو بتایا کہ بی آر آئی عالمی اقتصادی ترقی کا ایک نیا انجن بن گیا ہے جس نے بنی نوع انسان کے مشترکہ مستقبل کے ساتھ ایک کمیونٹی کی تعمیر میں مضبوط رفتار پیدا کی ہے۔

 یہ امن، سلامتی، پائیدار ترقی اور مشترکہ خوشحالی کے مقصد کے لئے ایک فعال بین الاقوامی تعاون پلیٹ فارم ہے۔