• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 18th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین کا بحیرہ احمر میں کشیدگی کم کرنے کا مطالبہتازترین

March 15, 2024

اقوام متحدہ (شِنہوا) چین نے بحیرہ احمر میں کشیدگی کم کرنے پر زور دیاہے۔ اقوام متحدہ میں چین کے نائب مستقل مندوب گینگ شوانگ نے سلامتی کونسل میں کہا کہ  بحیرہ احمر میں حملوں اور فوجی کارروائیوں کے نتیجے میں جانی نقصان ہوا ہے جس پر چین کو افسوس ہے۔ ہم حوثیوں سے مطالبہ  کرتے ہیں کہ وہ بین الاقوامی قانون کے مطابق بحیرہ احمر سے تمام ممالک کے تجارتی جہازوں کے گزرنے کے حق کا احترام کریں اور فوری طور پر  حملے بند کریں۔ انہوں نے کہا کہ چین متعلقہ فریقوں سے تحمل کا مظاہرہ اور فوری طور پر ایسے اقدامات بند کرنے کا مطالبہ کرتا ہے جن سے کشیدگی میں اضافہ ہوسکتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ وہ اس بات کا اعادہ کرنا چاہتے ہیں کہ سلامتی کونسل نے کبھی کسی ملک کو یمن کے خلاف طاقت کے استعمال کا اختیار نہیں دیا  بین الاقوامی قانون اورکونسل کی قراردادوں کی کسی بھی ملک کی طرف سے غلط تشریح یاان کا غلط استعمال نہیں کیا جاسکتا۔