• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 25th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

چین کا بالی میں ہونے والے جی20 سربراہ اجلاس کے لیے حمایت کا اظہارتازترین

October 20, 2022

بیجنگ(شِنہوا) چین نے کہا ہے کہ وہ انڈونیشیا کے گروپ آف 20 (جی20) کے صدر کی حیثیت سے اس کے کردار کی حمایت اور توقع کرتا ہے کہ جی 20 کا آئندہ ہونے والا سربراہ اجلاس کوویڈ-19 ردعمل،اقتصادی بحالی، اور خوراک اور توانائی کی موثر فراہمی کے حوالے سے کردار ادا کرے گا۔

نائب وزیرخارجہ ما ژاؤشونے جمعرات کو کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی 20ویں قومی کانگریس کے موقع پر ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ چین نومبر میں بالی میں ہونے والے سربراہ اجلاس کے"ایک ساتھ بحالی،مضبوط بحالی " کے خیال کی حمایت کرتا ہے۔

ما نے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ جی 20 سربراہی اجلاس کوویڈ-19 ردعمل پر بین الاقوامی تعاون کو مضبوط بنانے، عالمی اقتصادی بحالی کو فروغ دینے اور خوراک اور توانائی کی موثر فراہمی کو یقینی بنانے جیسے شعبوں میں ایک فعال اور تعمیری کردارادا کرے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ جی 20 کے رکن کے طور پر،چین بین الاقوامی اقتصادی تعاون اور عالمی اقتصادی نظم و نسق میں فعال حصہ لے رہا ہے اور دیگررکن ممالک کے ساتھ مل کر پائیدار،متوازن اور جامع عالمی ترقی کو آگے بڑھانے کے لیے کام کر رہا ہے۔