• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 11th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین کا اسرائیل سے فلسطینی زمین اور وسائل پر قبضہ روکنے کا مطالبہتازترین

May 25, 2023

اقوام متحدہ(شِنہوا) چین نے اسرائیل سے فلسطینی زمین اور وسائل پر قبضہ کرنےکا سلسلہ بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ اقوام متحدہ میں چین کے نائب مستقل نمائندے گینگ شوانگ نے سلامتی کونسل میں مشرق وسطیٰ کی صورتحال بشمول مسئلہ فلسطین  بارے  بریفنگ میں کہا کہ ہم اسرائیل پر زور دیتے ہیں کہ وہ ان کارروائیوں کو فوری طور پر روکے اور فلسطینی عوام کی زمین اور وسائل پر قبضہ کرنا بند کرے۔

چینی سفیر نے مقبوضہ علاقوں میں بستیوں کی غیر قانونی توسیع کوروکنے کی ضرورت پر زوردیا۔

انہوں نے کہا کہ آبادکاری کی سرگرمیاں بین الاقوامی قانون اور سلامتی کونسل کی قرارداد 2334 کی خلاف ورزی ہیں۔ اس سال کے آغاز سے، اسرائیل نے یہودیوں کی واپسی کی منظوری، نئی بستیوں کی تعمیر اور بستیوں کو قانونی حیثیت دینے کے لیے یکطرفہ کارروائیوں کو جاری رکھا ہوا ہے ۔ مقدس مذہبی مقامات کے حوالے سے چینی سفیر نے کہا کہ یروشلم میں مقدس مذہبی مقامات کی تاریخی حیثیت کا احترام اور اسے برقرار رکھا جانا چاہیے۔