• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 29th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

چین کا انسداد کینسر اور نایاب بیماریوں کی ادویات پر ٹیکس میں مزید کمی لانے کا اعلانتازترین

November 23, 2022

بیجنگ (شِنہوا) چین کینسر اور نایاب بیماریوں سے بچاؤ والی ادویات کی درآمد ، ملکی پیداوار اور سرکولیشن  پر ویلیو ایڈڈ ٹیکس میں 3 فیصد تک مزید  کمی کرے گا۔

وزارت خزانہ اور دیگر سرکاری اداروں کی جانب  سے مشترکہ طور پر جاری کردہ ایک بیان کے مطابق یکم دسمبر سے مجموعی طور پر 71 ایسی ادویات اور فعال دواسازی کے لازمی اجزا ٹیکس میں  اس کمی سے مستفید ہوں گے۔

اس اقدام کا مقصد مریضوں کے اخراجات  میں کمی لانا اور چین کی دوا سازی  کی صنعت کو فروغ دینا ہے۔

یہ سال  2018 سے اب تک  کینسر اور نایاب بیماریوں  کی ادویات اور فعال دواسازی کے اجزا کی اس طرح کی پالیسی سے مستفید ہونے  کے لیے تیسری پیشکش ہے۔