بیجنگ (شِنہوا) چین سال2023 سے 2025 تک کی مدت کے دوران انسانی وسائل کی خدمات کے شعبے میں مارکیٹ اداروں کی ترقی میں معاونت فراہم کرے گا۔
وزارت انسانی وسائل اور سماجی تحفظ کی جانب سے جاری کردہ ایک سرکلر کے مطابق ملک کا مقصد 2025 تک تقریباً 50 سرکردہ کاروباری اداروں اور تقریباً 100 چھوٹی کمپنیوں کو فروغ دینا ہے جو انسانی وسائل کی جدید اور مخصوص خدمات فراہم کرنے میں نمایاں کردار اد اکررہی ہیں۔
روزگار کو بڑھانے کے لیے مارکیٹ قوتوں کے ذریعے اقدامات کیے جائیں گے اور مینوفیکچرنگ جیسے کلیدی شعبوں میں رسد کا طلب کے ساتھ مقابلہ کرنے بارے پلیٹ فارمز قائم کیے جائیں گے۔
چین کے مغربی اور شمال مشرقی علاقوں کو مدد فراہم کی جائے گی تا کہ انسانی وسائل کی مقامی منڈیوں میں بہتری لائی جائے۔
سرکلر میں کہا گیا ہے کہ چین انسانی وسائل کی خدمات کے لیے تقریباً 30 قومی صنعتی پارکس اور 2025 تک مقامی صنعتی پارکس کی ایک کھیپ قائم کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔ جس میں اہم شعبوں میں اعلیٰ سطح کی قومی صلاحیتوں کی مارکیٹس تعمیر کرنے پر توجہ مرکوز کی گئی ہے۔
اس شعبے میں کھلے پن کو فروغ دینے ، بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹِو کے تحت متعلقہ تعاون کو آسان بنانے اور انسانی وسائل کی خدمات کے لیے اعلیٰ معیار کے برآمدی مراکز قائم کرنے کی بھی کوششیں کی جائیں گی۔