بیجنگ(شِنہوا) چین نے سنکیانگ کی مصنوعات کے حوالے سے مارکیٹ ٹریڈنگ کے اصولوں کی خلاف ورزی اور مشتبہ امتیازی اقدامات کے باعث امریکہ کی پی وی ایچ کارپوریشن کے خلاف ناقابل بھروسہ ادراوں کی فہرست کے فریم ورک کے تحت تحقیقات کا اعلان کیا ہے۔
وزارت تجارت نے منگل کو کہا کہ امریکی کمپنی پر شبہ ہے کہ وہ سنکیانگ ویغور خود اختیار علاقے سے روئی کی مصنوعات کا بغیر کسی حقیقتی بنیاد کے بائیکاٹ کر رہی ہے، جس سے متعلقہ چینی کاروباری اداروں کے جائز حقوق اور مفادات کو شدید نقصان پہنچا اور اس سے چین کی خودمختاری، سلامتی اور ترقی کے مفادات کو خطرہ لاحق ہے۔