• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 28th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

چین کا امریکی پابندی کے بعد ملکی کمپنیوں کے قانونی حقوق کا موثر تحفظ کر نے کا اعلانتازترین

December 02, 2022

بیجنگ (شِنہوا) چین  کی وزارت تجارت نے کہا  ہے کہ چینی کمپنیوں کے قانونی حقوق اور مفادات کو برقرار رکھنے کے لیے سختی کےساتھ ضروری اقدامات کیے جائیں گے ۔

وزارت تجارت کی ترجمان شو جوئی تنگ نے  یہ  تبصرہ امریکی فیڈرل کمیونیکیشن کمیشن کی جانب سے پانچ چینی کمپنیوں سے ٹیلی مواصلات  کے آلات کی درآمدات اور فروخت پر حالیہ پابندی کے ردعمل میں کیا۔

شو نے کہا کہ امریکی فریق نے بار بار قومی سلامتی کے تصور کو پھیلایا ہے اور چینی کمپنیوں کو بدنیتی  کے ساتھ  دبانے کے لیے قومی طاقت کا غلط استعمال کیا۔چین اس طرح کے اقدامات کی سختی سے مخالفت کرتا ہے۔

شو نے کہا کہ امریکہ کی جانب سے ایسا عمل نہ صرف چینی کمپنیوں کے جائز حقوق اور مفادات کو نقصان پہنچائے گا بلکہ امریکی کمپنیوں اور صارفین کے مفادات کو بھی نقصان پہنچے گا۔

 انہوں نے کہا کہ اس فیصلے سے  بین الاقوامی اقتصادی نظام اور تجارتی قوانین کو نقصان پہنچے گا اور فریقین اور دنیا دونوں کے لیے وسیع طور پر اس کا  کوئی فائدہ نہیں ہے۔ 

شو نے مزید کہا کہ امریکہ کو فوری طور پر اپنی غلطی درست کرنی چاہیے، اقتصادی اور تجارتی مسائل پر سیاست کرنا اور اس کو  ہتھیار کے طور پر استعمال کرنا بند کرنا چاہیے اور چینی کمپنیوں سمیت تمام کاروباری اداروں کے ساتھ یکساں سلوک کرنا چاہیے۔