بیجنگ(شِنہوا) چین نے قومی خودمختاری اورسلامتی سے متعلق ملکی مفادات کے دفاع کے لیے تائیوان کو ہتھیاروں کی فروخت میں ملوث امریکی کمپنیوں کے دو اعلیٰ عہدیداروں پر پابندیاں عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ ننگ نے جمعہ کو روزانہ کی پریس بریفنگ میں کہاکہ حکومت نے ریتھیون ٹیکنالوجیز کارپوریشن کے چیئرمین اورچیف ایگزیکٹوآفیسر گریگوری ہیزاور بوئنگ ڈیفنس، اسپیس اینڈ سیکورٹی کے صدر اور چیف ایگزیکٹو آفیسر تھیوڈورکولبرٹ III پر پابندیاں عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ترجمان نے کہا کہ چین کے علاقے تائیوان کو امریکی ہتھیاروں کی فروخت ون چائنہ کے اصول اور چین-امریکہ تین معاہدوں خاص طور سے 17 اگست کے اعلامیہ کی سنگین خلاف ورزی ہے۔ اس طرح کے اقدامات سے چین کی خودمختاری اورسلامتی سے وابستہ مفادات کے ساتھ ساتھ چین-امریکہ تعلقات اورآبنائے تائیوان میں امن و استحکام کو شدید نقصان پہنچاہے ۔
ترجمان نے کہا کہ چین اسلحے کی فروخت کی سختی سے مخالفت کرتا ہے اور اس کی شدید مذمت کرتا ہے۔