• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 9th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین کا امریکہ سے زلزلے سے متاثرہ شام سے یکطرفہ پابندیاں ہٹا نے کا مطالبہتازترین

February 08, 2023

بیجنگ(شِنہوا) چین نے امریکہ سے زلزلے کی وجہ سے سنگین انسانی بحران سے دوچار ملک شام پر سے یکطرفہ پابندیاں فوری طور پر ہٹانے کا مطالبہ کیا ہے۔وزارت خاجہ کی ترجمان ماو ننگ نے بدھ کو معمول کی پریس بریفنگ میں کہا کہ اقوام متحدہ اور انٹرنیشنل فیڈریشن آف ریڈ کراس اور ریڈ کریسنٹ سوسائٹیز نے شام میں متاثرین کے لیے ہنگامی امداد کا مطالبہ کیا ہے تاکہ مقامی انسانی صورت حال کو مزید بگڑنے سے بچا یاجا سکے۔اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ امریکہ طویل عرصے سے شام کے بحران میں ملوث رہا ہے، ما نے کہا کہ شام  میں امریکہ کی  فوجی مداخلتوں اور سخت اقتصادی پابندیوں کی وجہ سے بہت زیادہ شہری ہلاکتیں ہوئی ہیں،  شامی عوام بنیادی ضروریات زندگی سے محروم  اور ملک کی اقتصادی ترقی اور تعمیر نو مسدود ہوگئی ہے۔ترجمان نے مزید کہا کہ آج بھی، امریکی فوجی شام کے اہم آئل فیلڈز پر قابض ہیں، ملک کی 80 فیصد سے زیادہ تیل کی پیداوار کو لوٹ رہے ہیں ،شام کے اناج کے ذخائر کو اسمگل یا جلا یاجارہا، جس سے وہاں انسانی بحران میں اضافہ ہوا ہے۔