بیجنگ(شِنہوا) چین نےامریکہ سے اپنے تائیوان کے علاقے کو ہتھیاروں کی فروخت کے منصوبے کو منسوخ کرنے اور خطے کو کسی بھی شکل میں ہتھیاروں سے مسلح کرنے کا عمل روکنے کا مطالبہ کیا ہے۔وزارتِ قومی دفاع کے ترجمان ژانگ شیاوگانگ نے یہ مطالبہ امریکی محکمہ دفاع کی جانب سے تائیوان کو تقریباً 30 کروڑ ڈالر مالیت کے ہتھیاروں کی فروخت کی حالیہ منظوری کے حوالے سے میڈیا کے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کیا۔
ژانگ نے کہا کہ چین کے تائیوان علاقے کوامریکی ہتھیاروں کی فروخت ایک چین اصول اوردونوں ممالک کے درمیان موجود تین مشترکہ بیانات خاص طور پر 17 اگست کے اعلامیہ کی شدید خلاف ورزی ہے۔
ترجمان نے کہا کہ یہ اقدام چین کی خودمختاری اور سلامتی کے لیے شدید نقصان دہ اور اس سے آبنائے تائیوان کے امن و استحکام کو شدید خطرہ لاحق ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ چین اپنے تائیوان کے علاقے کو امریکی ہتھیاروں کی فروخت سے شدید غیرمطمئن اور اس کی سخت مخالفت کرتا ہے۔