بیجنگ (شِنہوا) چین کی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ ننگ نے امریکہ پر زور دیا ہے کہ وہ فوری طور پر غلط طرز عمل کو درست کرے اور دونوں ممالک کی افواج کے درمیان بات چیت اور مواصلات کے لئے خلوص کا مظاہرہ کرے۔
ماؤ نے پریس بریفنگ کے دوران ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ امریکہ یہ جا نتا ہے کہ کیوں چین۔امریکہ فوجی مذاکرات میں مشکلات کا سامنا ہے۔
ماؤ نے امریکہ پر زور دیا کہ وہ چین کی خودمختاری، سلامتی اور مفادات کے خدشات کا سنجیدگی سے احترام کرے، فوری طور پر غلط طرز عمل کو درست کرے، خلوص کا مظاہرہ کرے اور چینی اور امریکی افواج کے درمیان بات چیت اور مواصلات کے لئے ضروری ماحول اور حالات پیدا کرے۔