• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 11th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین کا امریکہ سے فورٹ ڈیٹرک بائیو لیبز کی معلومات جاری کرنے کا مطالبہتازترین

April 01, 2023

بیجنگ(شِنہوا) چین نے امریکہ سے فورٹ ڈیٹرک کی بائیو لیبز کے بارے معلومات  جاری کرنے اورسارس کووی-2 کے ماخذ کا پتہ چلانے کے معاملے پر اپنی سیاست بازی فوری بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ ننگ نے نیوز بریفنگ میں اس سے متعلقہ ایک سوال کے جواب میں کہا کہ اس معاملے پر چین کا موقف مستقل ہے۔چین نے پہلے دن سے ہی سائنس پرمبنی کوویڈ کی ابتداء کا پتہ لگانے کی کوششوں کی حمایت کی اور اس میں حصہ لیا  اور ہر قسم کی سیاست بازی  کی سختی سے مخالفت کی ۔

ترجمان نے کہا کہ  کوویڈ کی وبا کے آغاز کے بعد سے، چین کو دو بار عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او)کے ماہرین سے ماخذ کا پتہ چلانے کے حوالے سے تعاون فراہم ہوا، جس نے ایک سائنسی اور مستند مشترکہ رپورٹ تیارکرتے ہوئے دنیا بھر میں اس وبا کے ماخذ کا سراغ لگانے کی ٹھوس بنیاد رکھی۔ ڈبلیو ایچ او کی جانب سے ناول پیتھوجینز (ایس اے جی او) کے لیے سائنسی مشاورتی گروپ قائم کرنے کے بعد، چین نے ماہرین کو اس گروپ میں شامل ہونے کی سفارش کی اور چینی ماہرین کے لیے تحقیقی نتائج کو ڈبلیو ایچ او سیکریٹریٹ اور ایس اے جی او کے ساتھ شیئر کرنے کے لیے ایونٹس کا اہتمام کیا۔ ترجمان نے کہا کہ حال ہی میں چینی سائنسدانوں نے اس وبائی مرض کے ابتدائی نمونوں کا مزید ڈیٹا باقی دنیا کے ساتھ شیئر کیا ہے اور یہ کہ چین نے کسی بھی دوسرے ملک کے مقابلے میں زیادہ ڈیٹا اور تحقیقی نتائج کا اشتراک  اوراس کے ماخذ کے حوالے سے ہونے والی تحقیق میں سب سے زیادہ حصہ لیا ۔