• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 14th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین کا امریکہ سے انسانی حقوق کی آڑ میں اندرونی معاملات میں مداخلت بند کرنے کا مطالبہتازترین

September 28, 2023

بیجنگ(شِنہوا)چین نے  امریکہ سے الزام تراشیوں کا سلسلہ اور انسانی حقوق کی آڑ میں اس کے اندرونی معاملات میں مداخلت بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

ایک رپورٹ کے مطابق امریکی محکمہ ہوم لینڈ سیکورٹی نے26 ستمبرکواعلان کیا ہے کہ اس نے سنکیانگ میں "جبری مشقت" کے حوالے سے تین چینی کمپنیوں کو فہرست میں شامل کیا ہے۔

اس کے جواب میں چینی وزارت خارجہ  کے ترجمان وانگ وین بن نے روزانہ کی نیوز بریفنگ میں بتایا کہ چین نے بار بار واضح کیا ہے کہ سنکیانگ میں "جبری مشقت" کا الزام ملک کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کے لیے لوگوں کی طرف سے چین کے خلاف پھیلایا گیا ایک بہت بڑا جھوٹ ہے۔

ترجمان نے کہا کہ یہ اس حقیقت کے بالکل برعکس ہے کہ سنکیانگ میں تمام نسلی پس منظر کے لوگوں کے حقوق اور مفادات کا مؤثر طریقے سے تحفظ کیا جارہاہے۔

وانگ نے کہا کہ امریکہ اس جھوٹ کو بنیاد بنا کر نام نہاد ویغور جبری مشقت کی روک تھام کے ایکٹ" پر عملدرآمد کرنے کے لیے چینی اداروں کو بلیک لسٹ اورمزید چینی کمپنیوں کا پیچھا کر رہاہے۔