• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 28th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

چین کا امریکہ پر ملکر کام کرنے بارے زورتازترین

December 02, 2022

بیجنگ (شِنہوا) چینی وزارت خارجہ نے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ امریکہ چین کے ساتھ ملکر ایک دوسرے کے ساتھ تعلقات قائم کرنے کا صحیح راستہ تلاش کرے گا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلنکن نے کہا ہے کہ دونوں ممالک کے صدور کے درمیان بالی میں نومبر میں ہونے والی ملاقات نتیجہ خیز رہی تھی۔ ان کا آئندہ دورہ چین اسی رابطے کو جاری رکھنے کے سلسلے میں ہے اور اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ رابطے کھلے رہیں تاکہ دونوں ممالک کسی بھی تنازع سے بچ سکیں اور ایسے امور پر تعاون کرسکیں جو نہ صرف امریکی اور چینی بلکہ دنیا بھر کے لوگوں کو متاثر کرتے ہیں۔

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان ژاؤ لی جیان نے اس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ صدر شی جن پھنگ اور صدر جو بائیڈن کے درمیان چین۔ امریکہ تعلقات ، عالمی امن اور بالی پیشرفت بارے واضح، گہری، تعمیری اور اسٹریٹجک بات چیت ہوئی۔ انہوں نے رابطوں اور تبادلوں کو مضبوط اور عالمی تعاون آگے بڑھانے پر اتفاق کیا۔

ژاؤ نے کہاکہ دونوں فریقین کو دونوں سربراہان مملکت کے درمیان طے ہونے والی مشترکہ سمجھ بوجھ پر عملدرآمد کی ضرورت ہے۔

ژاؤ نے مزید کہا کہ دونوں سربراہان مملکت کی نشاندہی کردہ ترجیحات کے مطابق، دونوں فریقین کو بات چیت اور رابطے برقرار رکھنے، تناؤ اور اختلافات کو سنبھالنے اور تبادلے و تعاون کو آگے بڑھانے کی ضرورت ہے تاکہ چین۔ امریکہ تعلقات بارے اس ہنگامہ خیز اور بدلتی ہوئی دنیا میں استحکام اور پائیداری لانے میں مثبت جہد اور حفاظتی انتظام شامل ہوسکے۔

ژاؤ نے کہا کہ امید ہے کہ وزیرخارجہ بلنکن دونوں صدور کی ملاقات کو آگے بڑھائیں گے ۔ چین اس کا خیرمقدم کرے گا۔