• Columbus, United States
  • |
  • Jan, 10th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین کا امریکہ پر چینی کاروباری اداروں پر بلا جواز دباؤ بند کر نے پرزورتازترین

March 04, 2023

بیجنگ(شِنہوا)چین نے قومی سلامتی پر بلا جواز خدشات اور برآمدی کنٹرول کا غلط استعمال کرنے کے امریکی اقدام کی سختی سے مخالفت  کرتے ہوئے امریکہ پر زور دیا ہے کہ وہ چینی کاروباری اداروں پر بلاجواز دباؤ بند کرے۔

چینی وزارت تجارت کے ترجمان کا یہ بیان متعدد چینی اداروں کو ایکسپورٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کرنے کے حالیہ امریکی اقدام کے حوالے سے میڈیا کے سوال  کے جواب میں سامنے آیا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ بین الاقوامی نظم و نسق اور قومی سلامتی کو برقرار رکھنے کے بہانے امریکہ یکطرفہ اور تحفظ پسندی کا سہارا لے رہا ہے، چین اور دیگر ممالک کی کمپنیوں اور اداروں کو دبا رہا ہے اور دوسرے ممالک کے درمیان معمول کے کاروباری تبادلے میں خلل ڈال رہا ہے۔

یہ معاشی غنڈہ گردی اور مارکیٹ کی بگاڑ کا ایک عام عمل ہے جو کمپنیوں کے جائز حقوق اور مفادات کو سنجیدگی سے مجروح کرتا ہے، عالمی صنعتی اور سپلائی چین کی سلامتی اور استحکام کو نقصان پہنچاتا ہے اور عالمی اقتصادی بحالی اور ترقی میں رکاوٹ ہے۔

ترجمان نے کہا کہ چین اس طرح کے اقدامات کی سختی سے مخالفت کرتا ہے ، امریکہ کو فوری طور پر اپنے غلط طرز عمل کو درست کرنا چاہیے جبکہ چین اپنی کمپنیوں کے جائز حقوق اور مفادات کے مضبوطی سے تحفظ کے لیے ضروری اقدامات کرے گا۔