• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 13th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین کا امن دستوں کے انخلاء کے بعد مالی کی حمایت جاری رکھنے کا مطالبہتازترین

August 29, 2023

اقوام متحدہ (شِنہوا)  چین نے اقوام متحدہ کے امن دستوں کے طے شدہ انخلاء کے بعد افریقی ملک مالی کے لیے بین الاقوامی حمایت جاری رکھنے کا مطالبہ کیاہے۔

اقوام متحدہ میں چین کے نائب مستقل نمائندے دائی بنگ نے کہا کہ اقوام متحدہ امن مشن ایم آئی این یوایس ایم اے کے ملک سے نکلنے کے باعث مالی میں سیاسی اور امن عمل ایک نازک موڑ پر آگیا ہے۔  بین الاقوامی برادری کو مالی اور خطے کے مجموعی امن و استحکام کو فوقیت دیتے ہوئے اسے ہر قسم کے چیلنجز سے نمٹنے میں مدد کرنی چاہیے اور نئے تناظر میں اقوام متحدہ اور مالی کے درمیان گہرے تعاون کو آسان بنانا چاہیے۔ چینی نمائندے  نے سلامتی کونسل کو بتایا کہ مالی میں سیاسی اور امن عمل کی حمایت جاری رکھنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت مالی کو بہت سی مشکلات کا سامنا ہے کیونکہ حکام عام انتخابات کی تیاری، سیاسی اصلاحات کو فروغ دینے اور امن معاہدے پر عمل درآمد کر رہے ہیں۔ بین الاقوامی برادری کو مالی کی خودمختاری اور ملکیت کا احترام کرنا چاہیے اور اس کی حقیقی ضروریات کی بنیاد پر تعمیری مدد فراہم کرنی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ  چین علاقائی تنظیموں کی حوصلہ افزائی کرتا ہے کہ وہ مالی کے ساتھ رابطے کو مضبوط کریں تاکہ ہم آہنگی پیدا کی جا سکے۔