• Dublin, United States
  • |
  • May, 5th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

چین کا اقتصادی راستہ بیلٹ اینڈ روڈ ممالک کے لیے نیا ماڈل پیش کر رہا ہے: پاکستانی محققتازترین

January 20, 2024

بیجنگ(شِنہوا) سنٹرفارچائنہ اینڈ گلوبلائزیشن (سی سی جی) کی  پاکستانی محقق زون احمد خان نے کہا ہے کہ چین کا اقتصادی راستہ اب بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے میں زیادہ ترممالک کے لیے ایک دوسرے سے منسلک ہونے اور مل کر کام کرنے کا نیا ماڈل پیش کرتا ہے۔

رواں  ہفتے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق 2023 میں چین کی مجموعی گھریلو پیداوار (جی ڈی پی)1ہزار260کھرب یوآن سے تجاوز کر گئی، جو مستقل قیمتوں پر گزشتہ سال کے مقابلے میں 5.2 فیصد زیادہ ہے۔ 2023 میں چین کی  سامان کی درآمدات اور برآمدات کا مجموعی حجم 41ہزار756ارب 80کروڑ یوآن تھا، جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 0.2 فیصد زیادہ ہے۔

شِنہوا کو دیے گئے ایک خصوصی انٹرویو میں تسنگھوا یونیورسٹی میں زیر تعلیم ڈاکٹریٹ کی طالبہ زون احمد خان نے کہاکہ  ایک مستحکم اور ترقی کرتے ہوئے ملک کے طور پر چین عالمی سپلائی چینز اور ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجی اور نئے آئیڈیاز تک رسائی کے حوالے سے مثبت عمل درآمد کررہا ہے، جو کہ "بیلٹ اینڈ روڈ" ممالک کی مشترکہ ترقی کو فروغ دے گا۔

   بیجنگ میں ان سالوں کے دوران، زون خان نے چین کی تیز رفتار ترقی اور معاشی  کھلے پن کا مشاہدہ کیا ہے۔ انہوں نے چین میں منعقد ہونے والے مختلف بین الاقوامی فورمز اور سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا، جن میں چائنہ انٹرنیشنل فیئر فار ٹریڈ ان سروسز2023 بھی شامل ہے۔

انہوں نے کہا کہ میرے خیال میں پیش رفت کرتا ہوا چین ترقی پذیر ممالک کے عزم کو مضبوط کرے گا جو تعاون اور گھریلو کامیابی کے تخلیقی حصے کو جاری رکھنے کے لیے بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے  (بی آر آئی) کے پہلے مرحلے میں درجنوں ممالک کی شمولیت کے ساتھ شروع ہوا تھا۔

   پاکستانی طالبہ  نے چین کی بڑھتی ہوئی کھلے پن کی پالیسی اور بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے کو سراہتے ہوئے کہا کہ  ہمیں کم تحفظ پسندی اور عملی طور پر کھلی مشغولیت کی ضرورت ہے۔طالبہ کے مطابق  چین کا اقتصادی ماڈل آج بہت سے ممالک خاص طور پر ترقی پذیر ممالک کے لیے نئے طریقوں کے ساتھ روابط کے بارے میں سوچنے اور تحفظ پسندی کی رکاوٹوں کی طرف منتقل ہونے سے دور ہونے کے لیے مددگار تجربہ پیش کررہا ہے۔

زون احمد نے کہا کہ چین کی معاشی ترقی کے راستے کو ہم نے رابطوں کے ساتھ ساتھ پلیٹ فارمز کے حوالے سے بھی دیکھا ہے ۔ اس لیے میں نیٹ ورکس، فزیکل اور تعاون کے سیاسی نیٹ ورکس کی ترقی کے ایک نئے انداز میں اعتماد کی اس رفتار کو دیکھ سکتی ہوں۔