• Dublin, United States
  • |
  • May, 20th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

چین کا اقوام متحدہ سے ترقی کے لیے مالی وسائل کو ترجیح دینے کا مطالبہتازترین

October 14, 2022

اقوام متحدہ (شِنہوا)  اقوام متحدہ میں چینی قو نصلر  نے کہا ہے چین کو امید ہے کہ اقوام متحدہ اپنے مالی وسائل کو ترقی کے لیے ترجیح  د یتے ہو ئے  ترقی پذیر ملکوں کی ضروریات اور خدشات کو بہتر طور پر حل کر  سکتا ہے ۔

ان خیالات کا اظہار  چین کے مستقل مشن میں قونصلر چھنگ لی نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی پانچویں کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

 اس اجلاس میں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے2023 کے پروگرام کا منصوبہ اورعالمی ادارے کے مجوزہ پروگرام کا بجٹ پیش کیا۔

چھنگ نے کہا کہ موجودہ صورتحال میں زیادہ تر ترقی پذیر ملکوں کو معاشی بحالی میں بڑی مشکلات کا سامنا ہے اور وہ اقوام متحدہ سے بہتر تعاون کےمنتظر ہیں۔

 انہوں نے کہا  تاہم ترقیاتی شعبوں کے بجٹ کی سطح میں بہت کم اضافہ ہوا ہے جو کہ ترقی پذیر ملکوں کی طلب اور درخواست کو پورا کرنے کے لئے ناکافی ہے ۔

قونصلرنے کہا ہم امید کرتے ہیں کہ (اقوام متحدہ) سیکرٹریٹ اس بات کو یقینی بنانے کے لیے بجٹ مختص کرنے کے عمل کو بہتر بنائے گا تاکہ مناسب اور پائیدار مالی وسائل کے ساتھ ترقی کو ترجیح دی جائے۔

 انہوں  نے کہا کہ  اس سے ترقی پذیر ملکوں کی حقیقی مشکلات اور خدشات کا حل نکالا جاسکتا ہے اور 2030 کے پائیدار

 ترقیاتی ایجنڈے کے نفاذ کو فروغ دیا جاسکتا ہے ۔