• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 28th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

چین کا ایران میں پہلا قونصل خانہ قائمتازترین

December 23, 2022

بندرعباس(شِنہوا) ایران کے جنوبی ساحل پر واقع صوبہ ہرموز گان کے دارالحکومت بندرعباس میں چین کے قونصل خانے کا باضابطہ افتتاح ہوگیا ۔ یہ ایران میں قائم ہونے والا پہلا چینی قونصل خانہ ہے۔

ایران میں چین کے سفیر چھانگ ہوا نے افتتاح کے موقع اپنے خطاب میں بندر عباس میں قونصل خانے کے قیام کو چین۔ ایران تعلقات میں ایک تاریخی لمحہ قراردیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس اقدام سے ایران کے جنوبی علاقوں کے ساتھ چین کے باہمی فائدہ مند تعاون میں اضافہ ہوگا اور چین۔ ایران دوستی کے مزید ثمرات ملیں گے۔

چھانگ نے کہا کہ ایران میں چینی سفارتی مشن ایرانی فریق کے ساتھ مل کر کام کرنے کو تیار ہے تاکہ قونصل خانے کے افتتاح کو دونوں ممالک کے درمیان جامع تعاون کے منصوبوں پر فعال طریقے سے عملدرآمد کرنے ، بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو کے لئے مشترکہ کوششیں کرنے اور تعاون کے مزید نتائج کے حصول کے موقع کے طورپر لیا جائے ۔

دریں اثنا صوبہ ہرموز گان کے ڈپٹی گورنرعادل شہرزاد نے اپنی تقریرمیں کہا کہ ایران کے جنوبی صوبے چین کے ساتھ تعاون کے منتظر ہیں۔ چینی قونصل خانے کا افتتاح دوطرفہ تعلقات اور مختلف شعبوں میں تبادلوں کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کرے گا۔

بندرعباس میں چین کا قونصل خانہ 8 جنوبی صوبوں کو سہولیات فراہم کرے گا جسں میں خوزستان، چہار محل و بختیاری، کوہ غیلویاہ  و بو ئر احمد،  فارس، بوشہر، کرمان، ہرموز گان، سیستان اور بلوچستان شامل ہیں۔