• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 10th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین کا ایندھن کی قیمتوں میں کٹوتی کا اعلانتازترین

December 29, 2022

بیجنگ (شِنہوا) عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں حالیہ تبدیلیوں کی بنیاد پر چین پیٹرول اور ڈیزل کی خوردہ قیمتوں میں کمی کر ے گا ۔

قومی ترقیاتی اور اصلاحات کمیشن نے کہا ہے کہ پیٹرول اور ڈیزل کے نرخ میں 480 یوآن (تقر یباً 68.82 امر یکی ڈالرز ) اور 460 یوآن فی ٹن کی کمی کی جارہی ہے۔

اعلی اقتصادی منصوبہ ساز کے قیمتوں کے نگراں مرکز نے کہا کہ امریکہ اور یورپی ممالک میں شرح سود میں اضافے سے عالمی معیشت اور خام تیل کی طلب نے مارکیٹ کے اعتماد کو نقصان پہنچایا ہے، جس کی وجہ سے مختصر مدت کے لئے عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی کا رجحان برقرار رہے گا۔

چین میں قیمت کے تعین کے موجودہ طریقہ کارکے تحت، تیل کی صاف مصنوعات کو بین الاقوامی خام تیل کی قیمتوں کے ساتھ ایڈجسٹ کیا جاتا ہے۔

چین کی 3 بڑی تیل کی کمپنیوں  چائنہ نیشنل پیٹرولیم کارپوریشن، چائنہ پیٹرو کیمیکل کارپوریشن اور چائنہ نیشنل آف شور آئل کارپوریشن کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ تیل کی پیداوار برقرار رکھیں اور مستحکم سپلائی کو یقینی بنانے کے لیے نقل و حمل کو آسان بنائیں۔