• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 26th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

چین کا ای سگریٹ پر کھپت ٹیکس عائد کرنے کا اعلانتازترین

October 25, 2022

بیجنگ(شِنہوا)  چین نے  یکم نومبر سے الیکٹرانک سگریٹ (ای سگریٹ) پر کھپت ٹیکس عائد کرنے کا اعلان کیا ہے۔

وزارت خزانہ اورجنرل ایڈمنسٹریشن آف کسٹمز اینڈ اسٹیٹ ٹیکسیشن ایڈمنسٹریشن کی جانب سےمنگل کو جاری ایک مشترکہ بیان میں بتایا گیا کہ ای سگریٹ کی پیداوار اور درآمد پر ٹیکس کی شرح 36 فیصد  جب کہ تھوک کاروبار کے لیے یہ شرح 11 فیصد مقرر کی گئی ہے۔

بیان کے مطابق، اس اقدام کا مقصد کھپت ٹیکس کے نظام کو بہتر بنانا اور صحت مند کھپت کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔

ای سگریٹ کے استعمال کی نگرانی کو مضبوط بنانے کے لیے، چین نے رواں سال کے شروع میں اس صنعت کے لیے ایک ضابطہ جاری کیا تھا، جس میں ای سگریٹ کی پیداوار، ہول سیل اور ریٹیل اداروں کے لیے لائسنس منیجمنٹ  نافذ کرتے ہوئے اسکولوں کے قریب ای سگریٹ کی فروخت کرنے والی آؤٹ لیٹس کے قیام پر پابندی عائد کردی گئی تھی۔