ہرات ، افغانستان (شِنہوا) چین کے عطیہ کردہ امدادی سامان کے 41 کنٹینرز افغانستان کے مغربی صوبے ہرات پہنچ گئے۔ ان میں خوراک، خیمے، فولڈنگ بیڈز اور جیکٹس شامل ہیں۔
افغانستان، مغربی صوبے ہرات میں زلزلہ زدگان کے لئے چین کے عطیہ کردہ امدادی سامان سے بھرے کنٹینرز دیکھے جاسکتے ہیں۔ (شِنہوا)
مقامی مالیاتی حکام کے سربراہ نے ان عطیات کو"کسی بھی چیز سے زیادہ قیمتی" قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ عطیات زلزلہ زدگان اور غرباء میں تقسیم کئے جائیں گے۔
افغانستان، مغربی صوبے ہرات میں حکام زلزلہ زدگان کے لئے چین کا عطیہ کردہ امدادی سامان اتاررہے ہیں۔ (شِنہوا)
ہرات میں حالیہ دہائیوں کا تباہ کن زلزلہ آیا تھا جس کی شدت 6.3 تھی۔ زلزلے سے کم از کم 2 ہزار افراد جاں بحق اور ہزاروں زخمی ہوئے تھے۔
افغانستان، مغربی صوبے ہرات میں حکام زلزلہ زدگان کے لئے چین کا عطیہ کردہ امدادی سامان دکھارہے ہیں۔ (شِنہوا)
چینی حکومت نے افغانستان کو ہنگامی انسانی امداد فراہم کرنے کا وعدہ کیا ہے تاکہ ملک کو امدادی کاموں میں مدد مل سکے۔
قبل ازیں چین سے امدادی سامان کی پہلی کھیپ 15 اکتوبر کو زلزلہ زدہ علاقے میں پہنچی تھی جس میں مقامی لوگوں کو سخت سردی برداشت کرنے کے لیے انتہائی ضروری خیمے، رول وے بیڈز اور موٹے کمبل فراہم کئے گئے تھے۔
افغانستان، مغربی صوبے ہرات میں زلزلہ زدگان کے لئے چین کے عطیہ کردہ خیمے کے نزدیک لوگوں کو دیکھا جاسکتا ہے۔ (شِنہوا)