اقوام متحدہ(شِنہوا) چین نے قومی تعمیر کے نازک مرحلے پر موجود افغانستان کے لیے مزید بین الاقوامی حمایت کا مطالبہ کیا ہے۔
اقوام متحدہ میں چین کے مستقل نمائندے ژانگ جون نے کہا کہ افغانستان میں قیام امن اور ترقی کے لیے ابھی بہت کچھ کرنا باقی ہے۔ افغان عوام کو فراموش نہیں کرنا چاہیے۔ بین الاقوامی برادری کو مزید مدد اور حمایت فراہم کرنے کے لیے زیادہ سے زیادہ کوششیں کرنی چاہئیں۔چینی سفیر نے سلامتی کونسل کو بتایا کہ دہشت گردی کا مقابلہ کرنے اور دہشت گرد قوتوں کی واپسی کو روکنے کے لیے کوششیں کی جانی چاہئیں۔
انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی برادری کو اتحاد اور تعاون برقرار اور دوہرے معیارات اور سیاست کو ترک کرنا چاہیے، دہشت گردی اور منظم جرائم کے خلاف مؤثر طریقے سے افغانستان کی مدد کرنی چاہیے اور افغانستان کو ایک بار پھر دہشت گرد تنظیموں کا مرکز بننے سے روکنے کا عزم کرنا چاہیے۔
چینی سفیرنے کہا کہ انکا ملک افغان طالبان سے تمام دہشت گرد قوتوں سے پاک ہونے اور افغانوں اور غیر ملکی سفارت کاروں اور شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے پرعزم اور بھرپور اقدامات کا مطالبہ کرتا ہے۔