• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 13th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین کا اداروں کے کھلے پن میں تیزی لا نے کا اعلانتازترین

September 06, 2023

جکارتہ(شِنہوا) چین کے وزیر اعظم لی چھیانگ نے کہا ہے کہ چین ادارہ جاتی کھلے پن کو مسلسل فروغ دے گا، جدید خدمات سمیت شعبوں میں مارکیٹ تک رسائی کو مزید وسعت دے گا اور دانشورانہ ملکیت کے حقوق کے تحفظ کے لیے زیادہ سے زیادہ کوششیں کرے گا۔

لی نے یہ بات چین ۔انڈونیشیا بزنس کمیونٹی کی جانب سے منعقدہ استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

لی نے کہا کہ چین ایک مضبوط قانونی فریم ورک کے تحت ایک عالمی معیار اور  مارکیٹ پر مبنی کاروباری ماحول فراہم کرنے کی کوشش کرے گا۔

 انہوں نے کہا امید ہے کہ انڈونیشیا اپنی مارکیٹ کے کھلے پن کو برقرار رکھے گا اور چینی کاروباری اداروں کے لئے شفاف  اور منصفانہ کاروباری ماحول فراہم کرے گا۔

چینی وزیر اعظم انڈونیشیا کے سرکاری دورے پر یہاں پہنچے ہیں جہاں وہ 26 ویں چین ۔آسیان سربراہ اجلاس، 26 ویں آسیان پلس تھری سمٹ اور 18 ویں ایسٹ ایشیا سمٹ میں بھی شرکت کریں گے۔