• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 23rd, 24

شِنہوا پاکستان سروس

چین کا آزاد تجارتی علاقوں کا نیٹ ورک غیر ملکی تجارت میں اہم کردار ادا کررہا ہےتازترین

September 23, 2022

بیجنگ(شِنہوا)چین2001ء میں عالمی ادارہ برائے تجارت میں شمولیت کے بعد سے اپنے آزاد تجارتی علاقوں کے نیٹ ورک میں اضافہ کرتا آرہا ہے۔

چین کی وزارت تجارت کے ترجمان شو جوئی ٹنگ نے جمعرات کے روز ایک باقاعدہ میڈیا کانفرنس میں بتایا کہ اب تک چین نے 26 ممالک اور خطوں کے ساتھ 19 آزاد تجارتی معاہدوں پر دستخط کیے ہیں جن میں ایشیا، اوقیانوسیہ ، لاطینی امریکہ ، یورپ اور افریقہ کے شراکت دار شامل ہیں۔

ترجمان نے بتایا کہ چین اور اس کے آزاد تجارتی شراکت داروں کے درمیان تجارت کا حجم ملک کی کل غیر ملکی تجارت کا تقریباً 35 فیصد ہے۔

شو نے کہا کہ چین صفر ٹیرف کے ساتھ اشیا کی تجارت کے تناسب میں مزید اضافہ کرے گا، خدمات اور سرمایہ کاری میں تجارت کیلئے مارکیٹ تک رسائی کو آسان بنائے گا، ڈیجیٹل معیشت اور ماحولیاتی تحفظ کیلئے نئے قواعد پر گفت و شنید میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے گا اور اعلیٰ سطح پر کھلی معیشت کیلئے نئے نظام تیار کریگا۔