• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 10th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین کا عوام کی نفسیاتی بحالی کی خدمات کو فرو غ دینے کا منصوبہتازترین

January 05, 2023

بیجنگ (شِنہوا) چین نے ملک بھر میں کمیونٹی پرمبنی نفسیاتی بحالی کی خدمات کو فروغ دینے کے لیے 3 سالہ مہم شروع کرنے بارے ایک مراسلہ  جاری کیا ہے۔

 وزارت شہری امور ، قومی صحت کمیشن اور دو دیگر اداروں کی جانب سے جاری کردہ مراسلہ میں ملک بھر میں طبی سہولیات، کمیونٹی  بحالی  کے مراکز اور ذہنی عارضے میں مبتلا مریضوں کا احاطہ کرنے والے معلوماتی پلیٹ فارم کے قیام کے منصوبوں کو ظاہر کیا گیا ہے۔

اس مراسلے کے  تحت چین میں تمام پریفیکچر سطح کے شہروں  میں کمیونٹی  نفسیاتی بحالی کے مراکز قائم کرنا ضروری قرار دیا گیا ہے جس میں تشخیص اور حوالہ جاتی خدمات میسر ہوں ۔

 اس بات پر بھی زور دیا گیا ہے کہ بحالی مراکز میں عملے کے ارکان کو مناسب طریقے سے تربیت دی جانی چاہیے۔

وزارت شہری امور اور متعدد دیگر اداروں نے مشترکہ طور پر 2017 میں اصول جا ری کئے جس میں 2025 تک چین کے کاؤنٹی سطح کے کم از کم 80 فیصد علاقوں میں کمیونٹی  بحالی کی نفسیاتی خدمات  قابل رسائی بنانے کا منصوبہ بنایا گیا تھا ۔