• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 11th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین کا عمر رسیدہ افراد کی دیکھ بھال کی خدمات کو مضبوط بنانے کا عزمتازترین

September 24, 2024

بیجنگ(شِنہوا)چین کی شہری امور کی وزارت نے عمر رسیدہ آبادی کے مسائل حل کرنے کے لئے بزرگوں کی دیکھ بھال کی خدمات کو مزید مستحکم کرنے کا عزم  کیا ہے۔

چینی وزیر لو زی یوان نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ وزارت بزرگوں کی دیکھ بھال کی خدمات کے لئے تین سطح کا سہولت نیٹ ورک قائم کرنے کے لئے کام کرے گی جو کاؤنٹیوں (اضلاع)، ٹاؤن شپ (ذیلی اضلاع) اور دیہات (برادریوں) کو آپس میں  منسلک کرے گا۔

لو نے کہا کہ خدمات کی فراہمی کے ڈھانچے کو بہتر بنانے کے لئے  کمیونٹی پر مبنی بزرگوں کی دیکھ بھال کے اداروں کو مضبوط اور پروان چڑھایا جائے گا۔ ایسے ادارے ،گھروں  پرعمر رسیدہ افراد کو دیکھ بھال  فراہم کرنے کے اپنے پروگراموں کے حصے کے طور پر خوراک کی فراہمی ، طبی امداد اور ہنگامی امداد فراہم کریں گے اور  گھروں پر بزرگوں کو دیکھ بھال فراہم کرنے  کے بنیادی کردار کو مستحکم کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ کمیونٹی پر مبنی بزرگوں کی دیکھ بھال کی خدمات جیسے سینئر ڈائننگ ہال اور بحالی کی دیکھ بھال کو بھی بہتر بنایا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ وزارت بزرگوں کی دیکھ بھال کے اداروں میں جدت طرازی کو فروغ دے کر اور خدمات کی مہارتوں میں تربیت فراہم کرکے  بزرگوں کی  ادارہ جاتی دیکھ بھال کے پیشہ ورانہ تعاون کے کردار کو مضبوط بنائے گی۔