بیجنگ (شِنہوا) چین بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو (بی آر آئی) کو اپنے جامع منصوبے کے طور پر فروغ دینے ، بین الاقوامی تعاون میں کھلے پن اور باہمی طور پر فائدے کے اعلیٰ سطح کے ڈیزائن کو فروغ دیتا رہے گا۔
چین کی ریاستی کونسل کے دفتر اطلاعات کے "دی بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو، مشترکہ مستقبل کےساتھ عالمی برادری کا ایک اہم ستون" کے جاری کردہ وائٹ پیپر میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ 10 برس کے تجربے نے ثابت کیا ہے کہ بی آر آئی تعاون وقت کے اہم سوالات کا جواب ہے جس نے شریک ممالک کے عوام کو فائدہ پہنچایا ہے۔
وائٹ پیپر کے مطابق دنیا میں غیریقینی صورتحال اور عدم استحکام ہے اس لئے تمام ممالک فوری طور پر بات چیت سے اختلافات ختم کریں ۔ تقسیم کو اتحاد کی مدد سے رد کریں اور تعاون کے ذریعے ترقی کو فروغ دیں ۔
اس صورتحال میں بی آر آئی زیادہ بامعنی ہے اور ایک ایسا انیشی ایٹو ہے جس کا خیرمقدم کیا گیا۔
وائٹ پیپر میں بتایا گیا ہے کہ اگر طویل مدتی طور پر دیکھا جائے تو کثیر قطبی اور اقتصادی عالمگیریت کے رجحانات، امن، ترقی، تعاون اور مثبت نتائج میں دور حاضر کے رجحان اور تمام ممالک کے عوام کو بہتر زندگی فراہم کرنے کی خواہش تبدیل نہیں ہوگی۔
وائٹ پیپر کے مطابق اعلیٰ معیار کے بی آر آئی تعاون میں شامل تمام ممالک برابر کے شریک، حصہ دار اور مستفید ہیں۔ چین اعتماد مضبوط بنانے، عزم برقراررکھنے اور وسیع مشاورت، مشترکہ شراکت اور مشترکہ فوائد کے جذبے سے بی آر آئی تعاون آگے بڑھانے میں دیگر تمام فریقوں کے ساتھ ملکر کام کرنے کا خواہش مند ہے۔
اس میں مزید کہا گیا ہے کہ چین مزید شعبے میں بڑے پیمانے اور زیادہ گہرائی کے ساتھ کھلے پن کا مظاہرہ کرے گا اور اعلیٰ معیار کی نئی ترقی کے ساتھ دنیا کو نئے مواقع مہیا کرے گا۔