بیجنگ(شِنہوا) چین نے آڈٹ نگرانی کے شعبہ میں چین-امریکہ تعاون میں ہونے والی پیش رفت کا خیر مقدم کیا ہے۔
یو ایس پبلک کمپنی اکاؤنٹنگ اوور سائیٹ بورڈ (پی سی اے اوبی ) نے گزشتہ روز بتایا کہ اس نے 2022 میں چینی سرزمین اور ہانگ کانگ میں صدر دفتر رکھنے والی اکاؤنٹنگ فرموں کا معائنہ اور چھان بین مکمل کرلی ہے، اور اس طرح 2021 میں کیے گئے اپنے متعلقہ معاہدہ کو مکمل کرلیا ہے۔
چین کے سیکورٹیزریگولیٹری کمیشن( سی ایس آر سی) نے جمعہ کوایک بیان میں کہا کہ ہم پی سی اے اوبی کی پیشہ ورانہ اور ریگولیٹری جانچ کی بنیاد پر اپنے سابقہ کام کو مکمل کرنے کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہیں۔ سی ایس آر سی نے کہا کہ وہ ہمیشہ سے سرحد پار آڈٹ نگرانی سے متعلقہ مسائل کو ریگولیٹری تعاون کے طریقہ کار کے تحت حل کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ 26 اگست کو، سی ایس آر سی ، چین کی وزارت خزانہ اور پی سی اے اوبی نے اکاؤنٹنگ فرموں کے معائنے اور تفتیش کو دو طرفہ تعاون کے فریم ورک کے تحت لانے کے لیے آڈٹ نگرانی میں تعاون کے ایک معاہدے پر دستخط کیے تھے۔